میر رضا علی کیس: دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گولی اور تشدد کے شواہد اہم قرار

میر رضا علی کے قتل کیس کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد اور گولی لگنے کے شواہد سامنے آئے ہیں جس سے کیس کی تحقیقات میں نیا موڑ پیدا ہوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
میر رضا علی کیس: دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گولی اور تشدد کے شواہد اہم قرار

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) تاجر میر رضا علی کے قتل کیس کی دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم شواہد سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مقتول کو پیچھے سے گولی لگی اور جسم پر تشدد کے نشانات اور متعدد فریکچر پائے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میت گلنے سڑنے کے ایڈوانس مرحلے میں تھی اور جسم پر کیڑے موجود تھے۔ موت اور پوسٹ مارٹم کے درمیان تقریباً 12 دن کا وقفہ بتایا گیا ہے۔

کھوپڑی کے دائیں حصے میں گہرے زخم اور مختلف حصوں میں فریکچر کی نشاندہی کی گئی ہے۔ دائیں ہِپ بون میں 12 سینٹی میٹر کا فریکچر بھی رپورٹ ہوا ہے۔

اوپری جبڑے کے چار دانت متاثر ہوئے جبکہ بائیں پھیپھڑے کے قریب خون میں جما ہوا پایا گیا۔ سینے پر بھی فائر آرم کے داخلی زخم کی نشاندہی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آئی جی سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی تحلیل کر دی ہے اور نئی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ڈی آئی جی عامر فاروقی کی سربراہی میں تحقیقات کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں