ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لئے امریکا کو 6 شرائط پیش کی ہیں جس میں امریکی افواج کی ایران کے اطراف سے واپسی شامل ہے۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز مکمل کھولنے کے لیے امریکا کو 6 شرائط پیش کی ہیں۔ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ذوالقدر نے بیان میں ان شرائط کا اعلان کیا ہے۔
ذوالقدر نے کہا کہ ایران کو دھمکانے یا توہین کرنے سے گریز کیا جائے۔ ایران اور اتحادیوں سے جنگ ختم کی جائے، بحری ناکہ بندی ختم ہو اور امریکی افواج ایران کے اطراف سے ہٹائی جائیں۔
ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ نقصانات کا ہرجانہ دیا جائے، پابندیاں اٹھائی جائیں اور منجمد اثاثے جاری کیے جائیں۔
سیکرٹری قومی سلامتی نے خبردار کیا کہ امریکا نے رویہ نہ بدلا تو آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔ ایران مذاکرات یا جنگ میں اپنے ارادوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے عمان کے ساتھ عارضی راستے پر معاہدے کی بات کی تھی۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ یہ آبنائے ہرمز کا مکمل کھلنا نہیں ہے۔















