سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ، خطے میں امن اور استحکام کی پیش رفت

ترک صدر ایردوان کے مطابق سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن و استحکام کی نئی راہیں کھولے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ، خطے میں امن اور استحکام کی پیش رفت

مکہ مکرمہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہے۔ یہ معاہدہ خطے میں امن، استحکام اور دفاعی تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ترک صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر مکہ مکرمہ کا دورہ کیا، جہاں ان کی ملاقات پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ہوئی۔ ملاقات کے دوران تینوں ممالک نے ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے کا مقصد مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا، دفاعی صنعت میں منصوبوں کو فروغ دینا اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر تعاون کو وسعت دینا ہے۔

ترک صدر نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 میں درج حقِ دفاع کی توثیق کرتا ہے اور یہ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ خطے کے امن اور استحکام کے لیے کھلا ہے۔

واضح رہے کہ رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکیہ تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر مبنی اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ معاہدہ خطے کے لیے خیر، برکت اور استحکام کا باعث بنے۔

دیگر متعلقہ خبریں