دفتر خارجہ نے افغانستان کو ٹی ٹی پی کی حمایت ترک کرنے کی ضرورت پر زور دیا، بصورت دیگر دوطرفہ تعلقات متاثر ہوں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) دفتر خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کو خبردار کیا ہے کہ کابل حکومت کو پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے یا ٹی ٹی پی کی حمایت کے درمیان فیصلہ کرنا ہوگا۔
ترجمان نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان افغانستان کی عالمی انسانی اور اقتصادی امداد کی مخالفت نہیں کرتا، لیکن امدادی ممالک کو دیکھنا ہوگا کہ امداد ٹی ٹی پی یا دیگر دہشت گرد گروہوں کے لیے نہ ہو۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ کابل حکومت کو پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے کے لیے ٹی ٹی پی سے تعلقات ختم کرنے ہوں گے، ورنہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری ممکن نہیں۔
پاکستان نے باب المندب میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ خودکش حملوں کے پیچھے افغانستان میں موجود دہشتگرد قیادت ملوث ہے، جبکہ افغان حکومت بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہی ہے۔














