عظمیٰ بخاری کا صحافت کی ذمہ داری پر زور، فیک نیوز کی روک تھام کی ضرورت

عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کی روک تھام پر زور دیا، انہوں نے صحافت کو ذمہ دارانہ پیشہ قرار دیا اور پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سختی کا عندیہ دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عظمیٰ بخاری کا صحافت کی ذمہ داری پر زور، فیک نیوز کی روک تھام کی ضرورت

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فیک نیوز کی روک تھام انتہائی ضروری ہے اور کسی کی پگڑی اچھالنا صحافت نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے سی پی این ای کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گالم گلوچ اور بے بنیاد الزامات کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ الزام لگانے والوں کو ثبوت بھی فراہم کرنا ہوں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خبر نشر کرنے سے پہلے متعلقہ فریق کا مؤقف ضرور لیا جانا چاہئے۔ بیرون ملک فرار یوٹیوبرز ملک کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صحافت ایک نہایت ذمہ دارانہ پیشہ ہے اور حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والے سوشل میڈیا صارفین کو ہیرو نہ بنایا جائے۔

یاد رہے کہ کاظم خان نے کہا ہے کہ سی پی این ای نے فیک نیوز کے خلاف پالیسی مرتب کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پریس فریڈم کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے تاکہ مس انفارمیشن کو روکا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں