ندا یاسر کی شادی شدہ مردوں کی مالی معاونت پر تنقید، خود مختاری کی ضرورت پر زور

ندا یاسر نے شادی شدہ مردوں کی والدین پر انحصار کو غلط قرار دیتے ہوئے خود مختاری کی اہمیت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ندا یاسر کی شادی شدہ مردوں کی مالی معاونت پر تنقید، خود مختاری کی ضرورت پر زور

کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر نے شادی شدہ مردوں کی والدین سے مالی امداد کی مخالفت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ والدین کو بچوں کو خود مختاری کی تربیت دینی چاہیے۔

ندا یاسر کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ والدین کو اپنی اولاد کی شادی صرف اس وقت کرنی چاہیے جب وہ خود کمانے کے قابل ہوں۔

میزبان نے گفتگو میں کہا کہ مغربی ممالک میں نوجوان جلدی کام شروع کرتے ہیں، اور 18 سال کی عمر میں اپنے اخراجات خود اٹھاتے ہیں۔

ندا نے کہا کہ ہمارے ہاں والدین بچوں کو دیر تک سہارا دیتے ہیں، جس سے وہ خود مختار نہیں ہو پاتے۔ یہ رجحان بدلنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ندا یاسر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بچوں کو صرف تعلیم دلانا کافی نہیں، بلکہ انہیں خود مختاری کے راستے پر ڈالنا بھی ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں