احسن خان نے مردوں کو بیویوں کو خود مختار بنانے کی نصیحت کی، خواتین کو کچن تک محدود نہ رکھنے پر زور دیا۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے مردوں کو اپنی بیویوں کو خود مختار بنانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو زندگی بھر کچن تک محدود نہ رکھیں اور انہیں ترقی کے مواقع دیں۔
احسن خان نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اگر مرد کامیاب ہو رہے ہیں تو بیویوں کو بھی ذاتی کامیابی کے مواقع فراہم کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ بیوی کو ایک ہی جگہ محدود رکھنا خاوند کی غلطی ہے۔
احسن خان نے اپنی فیملی کے حوالے سے کہا کہ بیوی کو ساتھ لے کر چلیں اور اسے صرف بچوں کے مسائل تک محدود نہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بیوی کو کچن تک محدود نہ کریں بلکہ اسے خود مختار بنائیں۔
اداکار نے مردوں سے درخواست کی کہ اپنی بیویوں کو تعلیم دیں اور انہیں اپنے ساتھ کھڑا کریں۔ انہوں نے اپنی بیوی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ تعلیم یافتہ ہے اور انہوں نے اس کی بیکنگ کے شوق میں رکاوٹ نہیں بنے۔
یاد رہے کہ احسن خان اپنی بیوی کو خود ڈرائیو کرنا سکھاتے ہیں تاکہ اس میں اعتماد پیدا ہو۔ احسن خان کا کہنا ہے کہ عورتوں کو خود مختار بنانا ضروری ہے۔















