15 سالہ فٹبالر لاپتا، ناروے میں بیٹرفیوچر پاکستان کے کیمپ سے گمشدگی

ناروے میں بیٹرفیوچر پاکستان کے کیمپ سے 15 سالہ فٹبالر لاپتا ہوگیا، کھلاڑی نے بغیر اجازت کیمپ چھوڑا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ناروے: بیٹرفیوچر پاکستان کے کیمپ سے 15 سالہ فٹبالر لاپتا، تحقیقات جاری

ناروے: (رائیٹ ناؤ نیوز) بیٹرفیوچر پاکستان کے کیمپ سے 15 سالہ فٹبال کا کھلاڑی لاپتا ہوگیا ہے۔ کھلاڑی کو بغیر اجازت کیمپ چھوڑنے کا پتہ چلا اور اس کا اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

ادارے کے مطابق قدرت اللہ ٹیم کے ساتھ جہاز میں نہیں سوار ہوئے۔ پاکستان ٹیم گلاسگو سے وطن واپسی کے سفر پر ہے۔

انتظامیہ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ کھلاڑی نے اپنی مرضی سے کیمپ چھوڑا۔ زبردستی یا اغوا کا کوئی شبہ نہیں ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ کھلاڑی کے آخری بار دیکھے جانے کے تقریباً 20 منٹ بعد ہی پولیس کو مطلع کیا گیا۔ پولیس نے فوری طور پر تلاش اور ضروری کارروائیاں شروع کیں۔

واضح رہے کہ ناروے کپ 25 جولائی تا یکم اگست اوسلو میں کھیلا گیا تھا اور باقی تمام پاکستانی کھلاڑی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں