عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ نے پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 رنز کی برتری دلادی ہے، جبکہ بابر اعظم کی اننگز نمایاں رہی۔
پورٹ آف اسپین: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کے عبداللہ شفیق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 150 رنز مکمل کرلیے ہیں۔ پاکستان نے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز کا آغاز 266 رنز پر 2 وکٹوں کے نقصان سے کیا۔
کپتان بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے دن کا آغاز کیا مگر بابر اعظم 88 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم کی اننگز میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہوگئی۔
محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کے درمیان 25 رنز کی شراکت قائم ہوئی، رضوان 18 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔ ساجد خان نے 30 رنز بنائے جبکہ عبداللہ شفیق 153 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
پاکستان کو اس وقت ویسٹ انڈیز پر 31 رنز کی برتری حاصل ہے۔ یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور انہوں نے 344 رنز بنائے تھے۔
یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔















