وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے نئے صوبوں کے قیام کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے صوبے انتظامی کنٹرول کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
فیصل آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں تین تین نئے صوبے بنانے سے عوام کو فائدہ ہوگا۔ عبدالعلیم خان نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی مزید صوبے بنانے کی تجویز دی۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبے بننے سے انتظامی کنٹرول میں بہتری آئے گی اور ہمارے گردونواح کے ممالک میں بھی چھوٹے چھوٹے صوبے ہیں، جس سے ان کے انتظامی امور بہتر ہوتے ہیں۔
عبدالعلیم خان نے فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار کی قیادت میں بھارتی افواج کو شکست دی گئی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا۔















