ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا لوزان ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کیلئے تیار

ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا لوزان ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔ یہ عالمی معیار کا ایونٹ 21 اگست کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا لوزان ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کیلئے تیار

لاوزان: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستانی اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کا نام سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی لوزان ڈائمنڈ لیگ کی جیولن تھرو مقابلے کی انٹری لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

لوزان ڈائمنڈ لیگ میں ارشد ندیم کے ساتھ بھارت کے نیرج چوپڑا سمیت دنیا کے صفِ اول کے جیولن تھرو ایتھلیٹس شرکت کریں گے، جس کے باعث مقابلے کو شائقین کی بھرپور توجہ حاصل ہے۔

یہ عالمی معیار کا ایونٹ 21 اگست کو سوئٹزرلینڈ کے شہر لاوزان میں منعقد ہوگا، جہاں دنیا کے بہترین جیولن تھرو ایتھلیٹس اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

یہ ایونٹ نہ صرف شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث ہے بلکہ یہ ایتھلیٹس کی کارکردگی کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم نے گزشتہ اولمپکس میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، جس کے بعد ان کی عالمی سطح پر پہچان بنی۔

دیگر متعلقہ خبریں