ایبٹ آباد بورڈ نے میٹرک 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا، طالبات نے پہلی تینوں پوزیشنیں حاصل کیں۔ مجموعی کامیابی کا تناسب 80 فیصد رہا۔
ایبٹ آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک 2026 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی، پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں۔
بورڈ کے مطابق 72 ہزار 364 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا، جبکہ مجموعی کامیابی کا تناسب 80 فیصد رہا۔ نتائج کے مطابق عائشہ زیب نے 1167 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
دوسری پوزیشن فاطمہ جدون نے 1163 نمبروں کے ساتھ حاصل کی جبکہ اسوہ مہرین 1160 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر آئیں۔ آرٹس گروپ میں زینب بی بی نے 1131 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔
صوبائی وزیر نذیر عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے والدین اور اساتذہ کو طلبہ کی بہتر تربیت اور معیاری تعلیم پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لئے محنت جاری رکھنی چاہیے۔
یاد رہے کہ اسی ہفتے پشاور بورڈ نے بھی میٹرک 2026 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا۔ تعلیمی بورڈز کی کامیابیوں سے طلبہ میں مسابقت کا رحجان بڑھ رہا ہے۔











