تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد عمران خان سے ملاقات اور عدالتی انصاف کا مطالبہ ہے۔
پشاور: (رائیٹ ناؤنیوز) تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد جانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقاتیں شروع نہ ہوئیں تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
موٹر وے کے قریب جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی آج دستخط کریں تو جیل سے باہر ہوں گے، مگر وہ عوام کے لیے صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔ عدالتوں سے کوئی امید نہیں رہی، ترامیم کے بعد عدالتیں مفلوج ہوچکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج پر گولیاں چلائی جاتی ہیں اور زہریلا پانی پھینکا جاتا ہے۔ عمران خان بیرونی سازش کے ذریعے کرسی سے ہٹائے گئے، ان کے دور میں پاکستان ترقی کررہا تھا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے اور نوجوان ملک چھوڑ رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں بدامنی لائی جارہی ہے، خان کا سپاہی قیادت کرے گا۔
واضح رہے کہ 27 ستمبر کا اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب تحریک انصاف حکومت پر کرپشن اور بدامنی کے الزامات لگا رہی ہے۔ عمران خان کی رہائی کے لیے سیاسی دباؤ بڑھایا جا رہا ہے۔











