سوئی ناردرن گیس کمپنی کا لوڈشیڈنگ کے نئے شیڈول کا اعلان

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے دسمبر سے فروری تک گیس لوڈشیڈنگ کے نئے شیڈول کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے دسمبر سے فروری تک گیس لوڈشیڈنگ کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ شیڈول کوئٹہ اور کراچی کے علاوہ پورے پاکستان میں لاگو ہوگا۔

حکام کے مطابق، دسمبر سے فروری کے درمیان گیس تین اوقات میں وقفے وقفے سے فراہم کی جائے گی۔ گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 بجے تک، دوپہر ساڑھے 11 سے ڈیڑھ بجے تک اور شام ساڑھے 5 سے رات ساڑھے 8 بجے تک گیس ملے گی۔

صنعتی سیکٹر کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، جبکہ گھریلو صارفین کو مخصوص اوقات میں گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں