آئی جی پنجاب کی اسکول وین ڈرائیوروں کو وارننگ، سخت کارروائی کا اعلان

آئی جی پنجاب نے اسکول وین ڈرائیوروں کو بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ دی ہے، والدین کے مطالبے پر بچوں کی حفاظت کے لیے قدم اٹھایا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اسکول کے بچوں کی زندگیوں کی حفاظت کے لیے بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ حادثات کو دعوت دینے کے مترادف ہے اور کسی ملک میں اس کی اجازت نہیں دی جاتی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ہڑتال کا مطلب یہ ہو گا کہ اسکول وینیں حادثات کا شکار ہوں اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو، جو کسی مہذب ملک میں قابل قبول نہیں۔ والدین طویل عرصے سے اس نظام میں تبدیلی کا مطالبہ کر رہے تھے، اس لیے اس اقدام کی حمایت ضروری ہے۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور یہ فرض بغیر کسی دباؤ کے جاری رہے گا۔ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کو ‘لائسنس ٹو کل’ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ریاستیں اس کی اجازت نہیں دیتیں۔

آئی جی پنجاب نے اعلان کیا کہ ڈرائیوروں کو مہلت دی جا رہی ہے، لیکن اگر گاڑیاں بند رکھی گئیں تو انہیں سڑک پر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ معاملہ بچوں اور شہریوں کی جانوں کا ہے، اس لیے قانون پر عملدرآمد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں