ایران کا امریکا و اسرائیل کو دوٹوک انتباہ، حملے کی صورت میں سخت جواب کی دھمکی

ایران نے امریکا اور اسرائیل کو ممکنہ حملوں پر سخت انتباہ دیا ہے، جبکہ امریکی رپورٹ کے مطابق حملوں کی منصوبہ بندی جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا امریکا و اسرائیل کو دوٹوک انتباہ، حملے کی صورت میں سخت جواب کی دھمکی

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران نے امریکا اور اسرائیل کو ممکنہ حملوں کے حوالے سے سخت انتباہ جاری کیا ہے۔ ایران کی خاتم الانبیا بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ایرانی کمانڈر نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ ان کے فوجی سامان میں کفن بھی شامل ہونا چاہیے۔ ان کے مطابق ایران کے پاس نہ صرف بھرپور صلاحیت بلکہ واضح ارادہ اور منصوبہ بھی موجود ہے۔

یہ بیان اس وقت آیا جب امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نئے حملوں کا حکم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کابینہ اجلاس کے دوران میڈیا سے گفتگو میں ایران پر وعدوں سے پھرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے امکانات پر اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں، اور یہ بیانات عالمی سطح پر تشویش پیدا کر سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں