خان نہیں تو کچھ نہیں والی سوچ پر لعنت بھیجتے ہیں۔عطاتارڑ

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے لاہور میں ن لیگ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ذہنی مریض ہیں اور ان کی پارٹی کی ‘خان نہیں تو کچھ نہیں’ والی سوچ پر لعنت بھیجتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نہیں تو کچھ نہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ساڑھے 12 سال میں ایک بھی ترقیاتی کام نہ کرا سکی اور صوبے کو کھنڈر بنا دیا۔ مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں فرانزک لیب جیسے بڑے منصوبے بنائے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے عمران خان پر 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ جیل میں قید ذہنی مریض ہیں جنہوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بھارت کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈے میں ملوث ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں