ورثاء کو 25 فیصد کمیوٹڈ پنشن بحالی کی اجازت، نئے اور پرانے کیسز پر فوری اطلاق مگر پچھلی تاریخ سے ادائیگی نہیں ہو گی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سرکاری ملازمین کی دوران سروس وفات کی صورت میں اسپیشل فیملی پنشن کے اہل ورثاء کو 25 فیصد کمیوٹڈ پنشن کا اہل قرار دیا گیا ہے۔
فنانس ڈویژن کے جاری کردہ دفتر میمورنڈم کے مطابق، پہلے حقدار یعنی بیوہ یا قریبی عزیز کو اگر مقررہ مدت گزار لی جائے تو مکمل 25 فیصد پنشن بحال ہو جائے گی۔
دیگر حقدار کی صورت میں، پہلے حقدار کی نااہلی کے بعد، ان کے لیے 50 فیصد کمیوٹڈ پنشن بحال ہو گی۔
یہ حکم نئے اور پرانے تمام کیسز پر فوری طور پر لاگو ہو گا، لیکن پچھلی تاریخ سے ادائیگی نہیں ہو گی۔ تمام سابقہ احکامات کو یہ میمورنڈم منسوخ کرتا ہے۔













