پاکستان میں روبوٹک سرجری پر مبنی پہلی ویب سیریز کی منظر عام پر آ گئی

پاکستان میں پہلی بار روبوٹک سرجری پر مبنی ویب سیریز کا پریمیئر ایس آئی یو ٹی نے لانچ کیا، جو جدید جراحی کی ضرورت اور چیلنجز پر روشنی ڈالتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) نے پاکستان میں روبوٹک سرجری پر مبنی پہلی ویب سیریز کا پریمیئر لانچ کیا۔

اس ویب سیریز میں جدید طرزِ جراحی کی ضرورت، چیلنجز اور مستقبل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ سیریز میں اسپتال کے اصل مریضوں، ڈاکٹرز اور طبی عملے کے حقیقی واقعات کو فلمایا گیا ہے، جو ناظرین کو روبوٹک سرجری کے پس منظر کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

پریمیئر کی تقریب نیوپلیکس سینما میں منعقد ہوئی جہاں ایس آئی یو ٹی کے روبوٹک سرجن ڈاکٹر عرفان رضوی نے کہا کہ پاکستان کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں ایسی خوبیاں ہیں جو دنیا کے کم ممالک میں پائی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روبوٹک سرجری کا آغاز پاکستانی سرجنز کو بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے میں مدد دے گا۔

شعبہ روبوٹک سرجری کے سربراہ ڈاکٹر ریحان محسن نے اپنی ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ یہ پاکستان کے لیے نیا تصور ہے اور ایس آئی یو ٹی نے اسے پہلی بار متعارف کروایا ہے۔ اب تک یہاں چار ہزار سے زائد روبوٹک سرجریز کی جا چکی ہیں۔

ایک مریض ابرار، جس نے روبوٹک سرجری کے ذریعے گردے کا آپریشن کروایا، نے کہا کہ ان کا تجربہ بہت اچھا رہا اور وہ جلد صحت یاب ہو گئے۔

دیگر متعلقہ خبریں