سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کیا، جس سے مالی بوجھ میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام آیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر قرض رول اوور کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے قرض کی توسیع کی تصدیق کر دی ہے۔
پاکستان نے 4,722 ارب روپے کا قرض وقت سے پہلے واپس کر دیا ہے، جو ملکی مالیاتی حالت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی قرض کا رول اوور بنیادی طور پر یو اے ای کے واجبات کی ادائیگی کے لیے ہے۔ اب اس کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے، جس سے پاکستان کو قلیل مدت میں بڑی مالی سہولت ملی ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سعودی قرض رول اوور سے پاکستان کی بیرونی مالی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے، زرمبادلہ کے دباؤ میں کمی آئی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے پاکستان میں 8 ارب ڈالر کے ڈپازٹس ہیں جو دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہیں۔













