لاہور ہائیکورٹ کا رینٹ کیس میں اہم فیصلہ، یکطرفہ فیصلے کالعدم

لاہور ہائیکورٹ نے رینٹ کیس میں یکطرفہ فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نئے ٹرائل کی ہدایت دی۔ مخالف فریق کو 10 دن کی مہلت دی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور ہائیکورٹ کا رینٹ کیس میں اہم فیصلہ، یکطرفہ فیصلے کالعدم

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز). لاہور ہائیکورٹ نے رینٹ کیس میں یکطرفہ فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس مزمل اختر شبیر نے 14 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ انصاف میں جلد بازی انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ مخالف فریق کو 10 دن کا وقت دینا لازمی ہوگا۔

فیصلے کے مطابق مخالف فریق کو پیروی کی درخواست دائر کرنے کا حق بھی دیا گیا ہے۔ قانونی تقاضوں کی عدم تکمیل پر فیصلہ برقرار نہیں رہے گا۔

لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کے فیصلے کالعدم قرار دے کر کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا۔ چار ماہ میں میرٹ پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

یاد رہے کہ رینٹ کیس میں یکطرفہ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے غیرضروری التوا کی درخواستیں منظور نہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

دیگر متعلقہ خبریں