وزیر اعلیٰ پنجاب کی راوی سٹی میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے راوی سٹی میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راوی سٹی میں ترقیاتی کام کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے روڈا پیکیج 16، ایم ٹو راوی ٹول پلازا ریور ٹریننگ ورکس کا دورہ کیا اور منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر چیئرمین روڈا شاہد اشرف تارڑ، سی ای او عمران امین اور سی او او بریگیڈیئر منصور جنجوعہ نے سائٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے راوی سٹی کے ترقیاتی کاموں کی رفتار بڑھانے اور منصوبے کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زور دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں