پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گیس لوڈشیڈنگ شیڈول جاری

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری، صارفین کو تین اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی تاکہ ناشتہ اور کھانا بنایا جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوئی ناردرن گیس نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے دسمبر تا فروری گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس شیڈول کے مطابق صارفین کو تین اوقات میں وقفے وقفے سے گیس فراہم کی جائے گی، جس سے ناشتہ اور کھانا بنانا ممکن ہوگا۔

نئے شیڈول کے مطابق دونوں صوبوں میں صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک گیس ملے گی، اس دوران صارفین ناشتہ بنا سکیں گے۔ دوپہر میں ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک گیس مہیا ہوگی، جبکہ شام میں ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی تاکہ رات کا کھانا بنایا جا سکے۔

ایس این جی پی حکام نے کہا ہے کہ صنعتی سیکٹر کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، تاہم سردیوں میں گیس کی طلب میں اضافہ ہو چکا ہے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سسٹم میں گیس موجود ہے اور کوئی قلت نہیں ہے، مگر گیس کی قیمت زیادہ ہے اس لیے صارفین سے درخواست ہے کہ وہ اسے ضرورت کے مطابق استعمال کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں