سہیل آفریدی کی وفاقی حکومت پر تنقید، خیبرپختونخوا کی معاشی کارکردگی پر سوالات

سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی معاشی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا نے 150 ارب روپے سے زائد ریونیو اکٹھا کیا ہے جبکہ وفاقی حکومت ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سہیل آفریدی کی وفاقی حکومت پر تنقید، خیبرپختونخوا کی معاشی کارکردگی پر سوالات

پشاور: (رائیٹ ناؤنیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی معاشی کارکردگی پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر سوالات اٹھائے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو جن چیلنجز کا سامنا ہے، وہ دیگر صوبوں کو نہیں ہیں۔ ان کے مطابق صوبے نے مالی سال کے دوران 150 ارب روپے سے زائد ریونیو اکٹھا کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے الزام لگایا کہ وفاقی حکومت اپنا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ خیبرپختونخوا نے مالی نظم و ضبط برقرار رکھا ہے اور غیر ضروری اخراجات سے گریز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی شرح نمو کم ہو چکی ہے اور زراعت کی گروتھ منفی ہو گئی ہے۔ کسان اور صنعت کار مشکلات کا شکار ہیں اور قومی قرضہ 97 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

یاد رہے کہ سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈالر کی قدر کو مصنوعی طور پر قابو میں رکھا گیا ہے، جس سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں