آزاد کشمیر: کالعدم کمیٹی میں شرپسند عناصر کی شمولیت، انتخابات متاثر ہونے کا خدشہ

آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی میں شرپسند عناصر کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے، جس سے انتخابات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آزاد کشمیر: کالعدم کمیٹی میں شرپسند عناصر کی شمولیت، انتخابات متاثر ہونے کا خدشہ

مظفر آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) سیکرٹری اطلاعات آزاد کشمیر راشد حنیف نے کہا ہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی میں شرپسند عناصر بڑی تعداد میں شامل ہیں۔ یہ بات انہوں نے ترجمان آزاد جموں کشمیر پولیس کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہی۔

پریس کانفرنس میں راشد حنیف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان قائم رکھے اور ہم اس کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم کمیٹی میں دہشتگرد اور فتنہ الخوارج کے لوگ شامل ہیں۔ اس کمیٹی میں مسلح عناصر موجود ہیں اور اداروں کے پاس ثبوت موجود ہیں کہ یہ تحریک دہشتگردی میں ملوث ہے۔

سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ کالعدم کمیٹی کے احتجاج میں شرپسند عوام کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر چلیں تاکہ گمراہ کن معلومات سے بچ سکیں۔

واضح رہے کہ ترجمان آزادکشمیر پولیس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ان عناصر کے پاس جدید اور خودکار اسلحہ موجود ہے اور ان کی فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں