احسن اقبال نے بلاول بھٹو کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے آزاد کشمیر میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی۔
مظفرآباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے بلاول بھٹو زرداری کے آزاد کشمیر الیکشن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ساڑھے 6 لاکھ ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ عوام نے ن لیگ کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ بلاول بھٹو آزاد کشمیر میں حکومت کا ذکر بھول گئے، جہاں پیپلزپارٹی کو شکست ہوئی۔ بلاول کے الزامات اور دھاندلی کے شور سے ماحول خراب ہوا۔
طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ 13 میں سے 9 سیٹیں مسلم لیگ ن نے جیت لیں۔ آزاد کشمیر الیکشن پر امن اور شفاف رہے، الیکشن کمیشن مبارکباد کا مستحق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو مرحلے باقی ہیں، مخالفین کوئی ترقیاتی منصوبے لائیں۔ وزیراعظم نے ہمیشہ آزاد کشمیر کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔
یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر انتخابی عمل کو ن لیگ کے مفاد میں قرار دیا تھا۔ ریاست کے فیصلوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ہم قومی مفاد میں کھڑے ہیں۔














