جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مطالبہ منظور، منگلا ڈیم متاثرین کے بجلی بقایاجات معاف

آزاد کشمیر حکومت نے منگلا ڈیم متاثرین کے 14 کروڑ روپے کے بجلی بقایاجات معاف کر دیے ہیں، جس سے متاثرین کو مالی مشکلات میں ریلیف ملے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

مظفرآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آزاد کشمیر حکومت نے منگلا ڈیم کی توسیع سے متاثر 2376 گھرانوں کے بجلی بقایاجات معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کے تحت کیا گیا۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ خاندانوں کے 14 کروڑ روپے کے بجلی بقایاجات معاف کیے گئے ہیں، جس کی منظوری صدر آزاد کشمیر نے دی ہے۔

یہ اقدام منگلا ڈیم متاثرین کے لیے بڑا ریلیف سمجھا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق یہ متاثرین کی مالی مشکلات میں کمی کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے حکومتی فیصلے کو سراہتے ہوئے معاہدے کے دیگر مطالبات کی جلد منظوری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں