الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی چیئرمین کے عہدے پر اختلاف برقرار

الیکشن کمیشن نے گوہر علی خان کو پی ٹی آئی چیئرمین تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، انٹرا پارٹی انتخابات پر لاہور ہائیکورٹ کا اسٹے آرڈر موجود ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرسٹر گوہر علی خان کو پاکستان تحریک انصاف کا چیئرمین تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ زیر التواء ہے اور لاہور ہائیکورٹ کا اسٹے آرڈر موجود ہے، جس کے باعث کسی فرد کو چیئرمین کے طور پر قانونی حیثیت دینا ممکن نہیں۔

کمیشن کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان کو پارٹی چیئرمین کے طور پر کوئی آئینی اختیار نہیں دیا جا سکتا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے پی ٹی آئی کے اندرونی بحران میں شدت آ سکتی ہے اور قانونی پیچیدگیاں بڑھ سکتی ہیں۔

گزشتہ روز بیرسٹر گوہر علی خان نے اس خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے باضابطہ طور پر انہیں چیئرمین تسلیم نہ کرنے کا خط لکھا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں