عمران خان کی بہن نورین نیازی پر مسلح افواج کے خلاف جھوٹے الزامات پر مقدمہ

نورین نیازی پر مسلح افواج کے خلاف جھوٹے الزامات پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، عوامی اعتماد متزلزل کرنے کا الزام۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی بہن نورین نیازی پر مسلح افواج کے خلاف جھوٹے الزامات پر مقدمہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ان پر مسلح افواج کے خلاف جھوٹے الزامات اور ریاست پر عوام کا اعتماد متزلزل کرنے کا الزام ہے۔

مقدمہ NCCIA کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ابراہیم فاروق کی مدعیت میں درج ہوا، جس میں کہا گیا ہے کہ نورین نیازی نے پوڈکاسٹ انٹرویو میں مسلح افواج پر بے بنیاد الزامات عائد کیے۔

مزید کہا گیا کہ نورین نیازی نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پھیلایا، جس سے عوام میں ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلی۔ ان کے بیانات نے ریاستی اداروں کی ساکھ کو مجروح کیا۔

نورین نیازی کو بارہا نوٹس جاری کیے گئے تاکہ وہ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں، مگر انہوں نے تعاون نہیں کیا۔ مجاز اتھارٹی کے احکامات پر ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے سیکشن 20 اور 26 اے کے تحت مقدمہ درج ہوا۔

واضح رہے کہ نورین نیازی پر یہ الزامات معرکہ حق کے دوران ریاستی اداروں کی کامیابیوں کو جھٹلاتے ہوئے لگائے گئے، جس کا مقصد عوام میں انتشار پھیلانا بتایا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں