ملک میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ، اربن فلڈنگ اور طغیانی کا خدشہ

ملک میں 29 جولائی سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، محکمہ موسمیات نے اربن فلڈنگ اور طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے، تیار فصلیں متاثر ہونے کا امکان ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ، اربن فلڈنگ اور طغیانی کا خدشہ

کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) ملک بھر میں 29 جولائی سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29 جولائی سے 5 اگست تک بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں 28 جولائی کی رات سے 5 اگست تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ 31 جولائی سے بہاولپور، بہاولنگر اور دیگر علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

موسمیاتی تبدیلی سے فلیش فلڈ، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے خاص طور پر خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

واضح رہے کہ بحیرہ عرب میں سسٹم کی موجودگی سے کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق یہ سسٹم مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

شیخوپورہ میں بارشوں نے کئی بستیاں زیر آب کر دی ہیں اور تیار فصلیں شدید متاثر ہوئیں۔ محکمہ موسمیات نے ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں