ورچوئل کرنسی کے ذریعے مالی معاونت روکنے کا فیصلہ، ایف آئی اے کا خصوصی سیل قائم

ایف آئی اے نے ورچوئل کرنسی کے مجرمانہ استعمال کے خلاف خصوصی سیل قائم کیا، جس میں مختلف ادارے تعاون کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ورچوئل کرنسی کے ذریعے مالی معاونت روکنے کا فیصلہ، ایف آئی اے نے خصوصی سیل قائم کیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ورچوئل کرنسی کے ذریعے کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت روکنے اور غیرقانونی مالی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ایک خصوصی انویسٹی گیشن سیل قائم کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے اس سیل کے قیام کی منظوری دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ یونٹ کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے مجرمانہ استعمال، منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت اور سائبر کرائمز کی تحقیقات کرے گا۔

ورچوئل کرنسی سیل کے تحت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی قائم کیا جائے گا، جس میں نیب، پولیس، ایف بی آر، نیکٹا اور دیگر قومی و صوبائی ادارے تعاون کریں گے۔

نیا سیل جدید ٹیکنالوجی اور عالمی طریقہ کار کے ذریعے مشکوک کرپٹو اور بلاک چین ٹرانزیکشنز کا فرانزک کرے گا اور مجرمانہ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کرے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی مارکیٹ کو ریگولیٹ کرے گی اور لائسنس یافتہ کرپٹو سروس پرووائیڈرز کو ہی بینکنگ سسٹم تک رسائی کی اجازت ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں