یمنی وزیر خارجہ کا حوثیوں سے تنازع حل کرنے کا عزم، کشیدگی کا خطرہ باقی

یمنی وزیر خارجہ افراح الزوبہ کا کہنا ہے کہ سلطنت عمان ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہے تاکہ حوثیوں کے ساتھ مذاکراتی عمل شروع ہو سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یمنی وزیر خارجہ کا حوثیوں سے تنازع حل کرنے کا عزم، کشیدگی کا خطرہ باقی

صنعاء: (رائیٹ ناؤ نیوز) یمن کی وزیر خارجہ افراح الزوبہ نے حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر حوثی اشتعال انگیزی جاری رکھتے ہیں تو حکومت کشیدگی کے لیے بھی تیار ہے۔

افراح الزوبہ نے بتایا کہ فی الحال حکومت اور حوثیوں کے درمیان براہِ راست مذاکرات نہیں ہو رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلطنت عمان ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہے تاکہ مذاکراتی عمل شروع ہوسکے۔

یمنی وزیر خارجہ نے کہا کہ حوثی گروہ باب المندب میں وہی حکمت عملی اپنانا چاہتا ہے جو ایران آبنائے ہرمز میں اپنا رہا ہے۔ ان کے مطابق حوثی جہاز رانی پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

افراح الزوبہ نے کہا کہ عالمی برادری کے غیر مؤثر ردعمل نے حوثیوں کے حوصلے بڑھا دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں بحری جہازوں پر حملے ہوئے لیکن مؤثر کارروائی نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ حوثی ایران سے براہ راست پروازوں کی بحالی کے خواہاں ہیں تاکہ فوجی معاونت اور مالی وسائل کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ افراح الزوبہ نے کہا کہ حوثی فورسز اور سرکاری فورسز کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں