ایران نے امریکہ کی حملے معطل کرنے پر جوابی کارروائیاں روک دیں، نئی حکمت عملی کا اعلان

امریکہ نے حملے روک دیے، ایران نے جوابی کارروائیاں معطل کر دیں۔ ایران مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش میں ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران نے امریکہ کی حملے معطل کرنے پر جوابی کارروائیاں روک دیں، نئی حکمت عملی کا اعلان

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان، محمد اکرامینیا نے بتایا ہے کہ امریکہ نے گذشتہ دو راتوں کے دوران اپنے حملے روک دیے ہیں، لہذا ایران نے بھی اپنی جوابی کارروائیاں روک دی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ اس وقت سٹریٹیجک فیصلہ سازی میں تھکن کا شکار ہے۔ اس کے پاس کوئی واضح حکمت عملی نہیں ہے، جو صدر کے فیصلوں اور سینٹکام کی کارکردگی میں واضح دیکھی جا سکتی ہے۔

اکرامینیا نے کہا کہ حالیہ 14 سے 15 روزہ لڑائی کے دوران ایران نے امریکی ریڈار تنصیبات اور معاونت مراکز کو نشانہ بنایا تاکہ امریکہ کو مزید حملوں سے روکا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی کوشش ہے کہ امریکہ کو مذاکرات کی میز پر واپس لایا جائے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی شقوں پر عمل ہو۔

واضح رہے کہ امریکی ذرائع نے رپورٹ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فی الحال ایران کے خلاف مزید حملے مؤخر کر دیے ہیں۔ میزائلوں کے ذخائر میں کمی اس فیصلے کی وجہ بنی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں