پاکستان کا بھارت کو اقوام متحدہ میں واضح پیغام، جموں و کشمیر پر مؤقف دہرا دیا

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارت کو امن دشمن قرار دیا اور جموں و کشمیر پر اپنے مؤقف کو دہرا دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کا بھارت کو اقوام متحدہ میں واضح پیغام، جموں و کشمیر پر مؤقف دہرا دیا

نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت امن دشمن ہے اور جموں و کشمیر اس کا داخلی معاملہ نہیں۔

پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت کی امن کی باتیں مضحکہ خیز ہیں کیونکہ وہ خود بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

صائمہ سلیم نے مزید کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کے حالات میں واضح فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے علاقائی امن کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا متاثرہ ملک ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے منشور کے تحت جنوبی ایشیا میں امن کی کوشش کی ہے۔ پاکستانی مندوب نے بھارت کو قرارداد 2788 پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

دیگر متعلقہ خبریں