وزیر داخلہ کی برطانوی حکام سے پاکستانیوں کی حوالگی پر بات چیت

وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ میں پاکستانیوں کی حوالگی پر بات چیت کے لئے موجود ہیں اور پی ایس ایل لانچ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے بات چیت متوقع ہے۔ محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گے اور پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگی۔

محسن نقوی کی برطانوی فارن آفس کے حکام سے ملاقات طے ہے، جہاں وہ چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔ محسن نقوی پہلے ہی برطانوی ہائی کمشنر کو ان افراد سے متعلق شواہد فراہم کرچکے ہیں۔

برطانوی فارن آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہائی کمشنر کو دیے گئے ڈوزئیر اب تک برطانیہ نہیں پہنچے ہیں۔

دو روز قبل اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات میں محسن نقوی نے پاک برطانیہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ اس دوران برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ باہر بیٹھ کر فیک نیوز پھیلانے والے سمجھ رہے ہیں کہ انہیں تحفظ ملے گا، لیکن یہ ممکن نہیں۔ قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں