ایم کیو ایم پاکستان کی گل پلازہ انکوائری رپورٹ جاری کرنے کی درخواست مسترد، کمیشن نے تحقیقات متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) گل پلازہ انکوائری رپورٹ جاری کرنے کی ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ سندھ انفارمیشن کمیشن نے اس حوالے سے دائر شکایت بھی خارج کر دی ہے۔
کمیشن کے مطابق گل پلازہ کیس اس وقت زیرِ تفتیش ہے اور اس مرحلے پر رپورٹ جاری کرنے سے تحقیقات متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ اس لیے رپورٹ فی الحال جاری نہیں کی جا سکتی۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے اور چالان عدالت میں جمع کرانے کے بعد متعلقہ ریکارڈ عوامی دستاویزات بن جائیں گے۔ اس وقت قانون کے تحت ان تک رسائی ممکن ہوگی۔
اس فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ جاری تحقیقات میں کسی بھی قسم کی مداخلت عوامی مفاد کے خلاف ہوگی۔ اس لیے اس وقت رپورٹ جاری کرنا ممکن نہیں۔
یاد رہے کہ گل پلازہ کیس میں ایم کیو ایم پاکستان نے رپورٹ جاری کرنے کی درخواست دی تھی۔ کمیشن نے شواہد کی بنا پر رپورٹ جاری کرنے سے انکار کیا ہے۔













