وزیراعظم اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات، مذہبی و سماجی امور زیربحث

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب نعیمی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، ملکی مذہبی و سماجی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے ملاقات کی جس میں ملکی مذہبی و سماجی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے اسلامی نظریاتی کونسل کے کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ مستقبل میں بھی رہنمائی کا مؤثر کردار ادا کرے گا۔

وزارت قانون کے مطابق، علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کو دوسری بار اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، ان کی مدت تعیناتی تین سال کے لیے ہوگی۔ وہ پہلے بھی اہم مذہبی و انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں جیسے کہ متحدہ علما بورڈ پنجاب اور پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین۔

ڈاکٹر راغب نعیمی نے بین المذاہب ہم آہنگی اور اصلاحِ معاشرہ کے لئے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ان کی سربراہی میں کونسل آئندہ بھی مثبت سفارشات فراہم کرتی رہے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں