سام سنگ کا نیا گلیکسی کارڈ امریکا میں متعارف، ویزا اور بارکلیز کے تعاون سے کیش بیک اور رعایات کی پیشکش۔
نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) سام سنگ نے امریکا میں نیا گلیکسی کریڈٹ کارڈ متعارف کرایا ہے جو صارفین کو مختلف خریداریوں پر کیش بیک فراہم کرے گا۔
یہ کارڈ ویزا اور بارکلیز یو ایس کنزیومر بینک کی شراکت سے دستیاب ہوگا۔ صارفین کو فزیکل میٹل کارڈ اور ورچوئل کارڈ دونوں آپشنز میں دستیاب ہے۔
درخواستیں 22 جولائی سے آن لائن یا سام سنگ اسٹورز پر جمع کی جا سکتی ہیں۔ نئے صارفین کو پہلے 90 دن میں دو ہزار ڈالر خرچ کرنے پر 200 ڈالر کا بونس ملے گا۔
گلیکسی کارڈ پر سام سنگ مصنوعات کی خریداری پر 5 فی صد، سام سنگ والیٹ پر 3 فی صد، اور دیگر خریداریوں پر 1 فی صد کیش بیک ملے گا۔
یاد رہے کہ سام سنگ نے یہ کارڈ ایپل کے مالیاتی شعبے میں داخل ہونے کے 7 سال بعد متعارف کرایا ہے، جس سے دونوں کمپنیوں میں مقابلے کی توقع ہے۔















