سوزوکی نے فرونکس ہائبرڈ ویرینٹس کی قیمتوں میں 7 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔ پروموشنل آفر ختم ہونے کے بعد نئی قیمتیں نافذ ہوگئیں۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) سوزوکی نے اپنی پروموشنل آفر ختم کرنے کے بعد فرونکس ہائبرڈ ویرینٹس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ دونوں ویرینٹس کی قیمتوں میں 7 لاکھ روپے سے زائد کا فرق دیکھنے کو ملا ہے۔
فرونکس GLX 6A/T مونو ٹون کی قیمت 6,299,999 روپے سے بڑھا کر 7,000,000 روپے کردی گئی ہے، جس میں 700,001 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ فرونکس GLX 6A/T ٹو ٹون کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
اب فرونکس GLX 6A/T ٹو ٹون کی نئی قیمت 7,075,000 روپے مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 6,374,999 روپے تھی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نئی قیمتیں پروموشنل آفر کی مدت ختم ہونے کے بعد نافذ کی گئی ہیں۔
یہ اضافہ صرف ہائبرڈ ویرینٹس کے لیے ہوا ہے، جبکہ نان ہائبرڈ ویرینٹس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سوزوکی کی پروموشنل آفر کے تحت پہلے قیمتیں کم رکھی گئی تھیں، لیکن اب یہ آفر ختم ہوچکی ہیں۔















