سی سی پی نے ایم سی آئی بیورو پر بیورو ویریٹاس کے ٹریڈ مارک کی جعلسازی پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) مسابقتی کمیشن پاکستان نے ایم سی آئی بیورو آف انسپیکشن اینڈ سرٹیفکیشنز پاکستان پر فرانسیسی کمپنی بیورو ویریٹاس کے ٹریڈ مارک اور لوگو کی جعلسازی پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
سی سی پی کے مطابق ایم سی آئی بیورو نے بیورو ویریٹاس کے ٹریڈ مارک کی نمایاں خصوصیات نقل کر کے صارفین کو گمراہ کیا۔ کمیشن نے شکایت کنندہ کا ٹریڈ مارک فوری طور پر استعمال بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
کمیشن کے مطابق ایم سی آئی بیورو کے پاس ضروری ایکریڈیٹیشن کے بغیر سرٹیفکیشن خدمات کی پیشکش کی جا رہی تھی۔ کمپنی کو 60 روز میں عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ معاملہ صرف ٹریڈ مارک کی نقل کا نہیں بلکہ صارفین اور کاروباری اعتماد کے تحفظ کا بھی ہے۔ عالمی اداروں کی ساکھ سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔
واضح رہے کہ بیورو ویریٹاس 1999 سے پاکستان میں ٹیسٹنگ، انسپیکشن اور سرٹیفکیشن کی خدمات انجام دے رہا ہے جبکہ ایم سی آئی بیورو مطلوبہ اہلیت اور ایکریڈیٹیشن کا ثبوت پیش نہیں کر سکا۔














