ایران نے عقبہ ایئرپورٹ پر امریکی طیاروں کو نشانہ بنا کر 20 گودام تباہ کر دیے، جس سے خطے میں تناؤ بڑھ گیا ہے۔
تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایران نے اردن کے عقبہ ایئرپورٹ پر امریکی طیاروں پر حملہ کر دیا۔ یہ کارروائی امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق عقبہ ایئرپورٹ پر امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا گیا اور کرمانشاہ میں ایک امریکی ڈرون مار گرایا گیا ہے۔ مزید 20 امریکی فوجی گودام بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔
ایرانی میڈیا نے بتایا کہ لورستان صوبے سے میزائلوں کی نئی لہر داغی گئی ہے۔ جنوبی علاقے میں دشمن ڈرون کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اماراتی ساحل کے قریب بھی میزائل داغے گئے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کو نہ تو دھمکی دی جا سکتی ہے اور نہ ہی لالچ دے کر مذاکرات میں لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان 12 روزہ جنگ جاری ہے، جس میں ایران نے اپنی مضبوطی کو مزید بڑھا کر دکھایا ہے۔ دنیا کو اب احساس ہو گیا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کی اصل طاقت ہے۔














