راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 9 روز میں 35 ہزار سے زائد چالان، 4 کروڑ 78 لاکھ روپے جرمانہ، 301 گرفتاریاں، 8301 گاڑیاں ضبط کی گئی۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی جاری رکھی۔ 9 روز کے دوران 35 ہزار سے زائد چالان کیے گئے اور 4 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔
خلاف ورزیوں پر 299 مقدمات درج ہوئے اور 301 افراد گرفتار کیے گئے جبکہ 8301 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ سرکاری اداروں کے 73 ڈرائیورز کے بھی چالان کیے گئے۔ کارروائیاں بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ، موبائل فون کے استعمال، ون وے کی خلاف ورزی، ٹریفک میں رکاوٹ، اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر کی گئی۔
سی پی او نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی سب پر لازم ہے اور کسی کو استثنیٰ نہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ قوانین کی پابندی کریں، یہی مہذب قوموں کی پہچان ہے۔















