برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ اینڈی برنہم منتخب، وزیر اعظم بننے کی تیاری

اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، پیر کو وزیر اعظم بننے کی تیاری کر رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ اینڈی برنہم منتخب، وزیر اعظم بننے کی تیاری

لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز). برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ کا اعلان کردیا گیا اور اینڈی برنہم بلامقابلہ لیڈر منتخب ہوگئے ہیں۔ اینڈی برنہم جلد ہی برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔

ذرائع کے مطابق سر کیئر اسٹارمر نے بادشاہ چارلس کو اپنا استعفا پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا ہے۔ اینڈی برنہم پیر کو 10 ڈاؤئنگ اسٹریٹ منتقل ہوں گے اور اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے۔

اینڈی برنہم نے کہا کہ وہ برطانیہ کو نئی سمت میں لے جانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے سر کیئر اسٹارمر کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اینڈی برنہم نے کہا ہے کہ لیبر پارٹی مکمل طور پر متحد ہے اور وہ اس اتحاد کی طاقت عوام کو دکھائیں گے۔ وہ پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ کیئر اسٹارمر نے گزشتہ ماہ استعفا دینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے 2024 کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی، جس سے کنزرویٹو پارٹی کے 14 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں