آئیسکو نے راولپنڈی میں بجلی کی ہنگامی بندش کا شیڈول جاری کرتے ہوئے صارفین کو پیشگی آگاہ کر دیا ہے۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناؤ نیوز) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی ہنگامی بندش کا اعلان کیا ہے۔ یہ بندش جمعہ کی صبح ہوگی اور صارفین کو پیشگی آگاہی دی گئی ہے۔
آئیسکو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سیفٹی ورک کے پیش نظر 132 کے وی سیٹلائٹ ٹاؤن گرڈ اسٹیشن کے ساتھ منسلک فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
ترجمان کے مطابق صبح 5:30 بجے سے 8:00 بجے تک طارق شہید فیڈر پر ہنگامی مرمتی اور حفاظتی کام ہوگا، جس کے لیے شٹ ڈاؤن کیا جائے گا۔
اس بندش سے شہید محمد دین، شمس آباد، صادق آباد، سید پور روڈ سمیت دیگر علاقوں کے فیڈرز متاثر ہوں گے۔
یاد رہے کہ یہ اقدامات صارفین کو محفوظ اور بہتر بجلی فراہم کرنے کے لیے ہیں اور کام مکمل ہوتے ہی بجلی بحال کر دی جائے گی۔













