ایران اور پاکستان کے درمیان 40 لاکھ ڈالر سے زائد کی 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، زرعی اجناس اور ایگرو ٹیکنالوجی میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے 12 رکنی تجارتی وفد نے فوڈ ایگ 2025 نمائش میں شرکت کی، جہاں ایرانی وفد نے پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری شراکت داری پر براہِ راست بات چیت کی۔
ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے دو طرفہ تجارت کے ذریعے معیشت مستحکم اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
پاک ایران تجارتی روابط کی مضبوطی سے خطے اور عالمی منڈیوں تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔
ایران اور پاکستان کے درمیان 40 لاکھ ڈالر سے زائد کی 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں، جن میں زرعی اجناس اور ایگرو ٹیکنالوجی میں دو طرفہ تجارت پر تبادلہ خیال بھی شامل ہے۔














