پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تین اہم معاہدے طے پا گئے، جن میں ایم ایل ون، کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ اور بلوچستان واٹر ریسورسز شامل ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تین اہم معاہدوں پر دستخط ہو گئے ہیں۔ معاہدوں میں ایم ایل ون کراچی روہڑی سیکشن، کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ اور بلوچستان واٹر ریسورسز ڈیولپمنٹ سیکٹر کے منصوبے شامل ہیں۔
سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا ہے کہ ان اہم منصوبوں کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت پر ان کے مشکور ہیں۔ یہ معاہدے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔












