مودی کا روسی شہریوں کو مفت ویزا فراہم کرنے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روسی شہریوں کو مفت سیاحتی ویزا دینے کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر روسی شہریوں کو مفت سیاحتی ویزا فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نریندر مودی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ روسی شہریوں کو ای ٹورسٹ ویزا اور گروپ ٹورسٹ ویزا مفت اور 30 دن کے اندر فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے باہمی تجارت کو تیل اور دفاع کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مودی نے مزید کہا کہ مغربی ممالک کے دباؤ کے باوجود 2030 تک دو طرفہ تجارت کو 100 ارب ڈالر تک پہنچایا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں