سندھ نے ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کر کے وفاقی مشکلات میں کمی کی ہے۔ بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ نے ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کر کے وفاق کی مشکلات کم کیں، اور صوبے کی جانب سے مزید تعاون کی پیشکش کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ نے اس سال ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا، وفاق کی مشکلات کو سمجھتے ہیں۔ این آئی سی وی ڈی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جناح ہسپتال کے بعد یہ ایک اور مثال بن چکا ہے، اور یہ پیشرفت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے بغیر ممکن نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی خیراتی کمیونٹی پاکستان کی سب سے بڑی خیراتی کمیونٹی ہے، اور یہاں مخیر حضرات کی تعداد ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ بلاول بھٹو نے بتایا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد سندھ میں صحت کے شعبے میں بہت کام ہوا ہے، اور مالی وسائل صوبوں کو دینا غلطی نہیں تھی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا نے بھی ایف بی آر سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے، اور سندھ نے ٹیکس وصولی کے ایف بی آر کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وفاق کے لیے مزید ٹیکس جمع کرنے کے لیے تیار ہیں، اور اگر ہم وفاق کا ہدف پورا نہ کرسکے تو ہم اپنے پیسوں سے اسے پورا کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں