فیصل واوڈا نے کہا کہ ریاست نے واضح جواب دیا ہے، فوج مخالف بیانیہ برداشت نہیں ہوگا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ریاست نے اپنا جواب دے دیا ہے اور اب کوئی بھی چیز انچ برابر بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، اس کی افواج اور شہیدوں کا مذاق نہیں بننے دیا جائے گا۔
اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ اب فوج کے خلاف دشمن ملک کا بیانیہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ریاست نے واضح طور پر اپنا موقف دے دیا ہے اور اب کوئی نرمی نہیں دکھائی جائے گی۔















