چیئرمین پی ٹی آئی نے بانی پارٹی سے ملاقاتوں کی پابندی پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقات پر سیاست نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر متعدد بار پابندی عائد کی گئی ہے اور کچھ لوگوں نے غیر ذمہ دارانہ بیانات دیے ہیں جس کی میں مذمت کرتا ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں، ان سے ملاقات میں سیاسی بات ہوگی اور وہ ملک کے حالات کے بارے میں پوچھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہم آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور اپنی قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔














